ہوشربامہنگائی،امریکی ایجنٹوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے:ملک امانت علی
لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امانت علی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے ہر حد پارکرلی ہے۔ امریکی ایجنٹوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ اب یہ ظالم ناقابل برداشت ہوگئے ہیں اور انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر گھر بھیجنا لازمی ہوگیا ہے۔ لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر جعلی حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے جینا مشکل کر دیا ہے۔