ممتاز اداکار تنویر جمال شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج
لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکار تنویر جمال کو شدید علالت کے باعث جاپان کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ اداکار تنویر جمال میں گزشتہ ماہ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ جاپان منتقل ہو گئے تھے۔ تنویر جمال کے پاس جاپانی شہریت بھی ہے۔واضح رہے کہ اداکار تنویر جمال کی اہلیہ جاپانی ہیں اور ان کی پوری فیملی جاپان میں ہی رہتی ہے جبکہ وہ پاکستان آتے جاتے رہتے تھے۔ ان کی بیٹی اور بیٹا کی شادیاں بھی جاپان میں ہوئی ہیں۔اداکار تنویز جمال کی شدید علالت کے دوران ہسپتال میں وہیل چیئر پہ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انتہائی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ اور سانس لینے کیلئے انہوں نے گیس ماسک بھی پہن رکھا ہے۔اداکار تنویر جمال کو ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے جانگلوس سے ملک گیر شہرت ملی تھی جس کے بعد انہوں نے جناح سے قائد، سمجھوتہ، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج جیسے شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندیوں پہ پہنچے۔