طارق عزیز کی دوسری برسی منائی گئی
لاہور(کلچرل رپورٹر) نیوزکاسٹر، ڈرامہ نویس، شاعر اور معروف کمپیئر طارق عزیز کی دوسری برسی منائی گئی ۔دیکھتی آنکھوں ،سنتے کانوں کا طارق عزیز کا سلام پہنچے، نیلام گھر کے میزبان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی نیوز کاسٹر طارق عزیز اپنے فن میں بے مثال تھے،1938 کو جالندھر میں پیدا ہونیوالے طارق عزیز نے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور پھر پی ٹی وی کے پہلے نیوز کاسٹر بنے۔ کئی فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھائے ۔ شاعری اور سیاست کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی،طارق عزیز کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ 17 جون 2020 اس عالم رنگ و بود کو خیر باد کہہ گئے۔