بارش ‘پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچنگ سنٹر کی چھت ٹپک پڑی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور میں بارش کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر کی چھت ٹپک پڑی، قومی پہلوان ٹریننگ نہ کرسکے۔کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی پہلوانوں کا کیمپ نیشنل کوچنگ سینٹر میں جاری ہے۔کیمپ میں شریک پہلوان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے شدید گرمی میں ٹریننگ کر رہے تھے، تاہم خوشگوار موسم میں ٹریننگ کا خواب اس وقت ادھورا رہ گیا جب بارش کے سبب کوچنگ سنٹر کی چھت ٹپک پڑی۔پہلوانوں نے شکوہ کیا کہ ہال میں ایئر کنڈیشنرز کی سہولت بھی نہیں، سخت گرمی میں ٹریننگ کی۔ جب موسم اچھا ہوا تو مزید نئے مسائل آڑے آ گئے۔