• news

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 ء کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026ء میں ان تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکہ کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہونگے۔امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے جن شہروں میں 2026ء کا فٹبال ورلڈکپ کھیلا جائیگا ان میں امریکہ کے لاس اینجلس ،ہیوسٹن،نیویارک/نیو جرسی،میامی،اٹلانٹا،سیٹل،سان فرانسسکو،کانسز سٹی،ڈلاس،فلاڈیلفیا،کانسس سٹی،میکسیکو کے میکسیکو شہر،گواڈ الاجارا، مونٹیری، کینیڈا کے وینکوور،ٹورونٹو شامل ہیں ۔2026 ء میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 ء میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ میکسیکو 1970 ء اور 1986 ء میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن