• news

 ٹی ٹی پی کو افغانستان سے پاکستان دہشتگردی نہیں کرنے دینگے: ترجمان طالبان 

کابل (آئی این پی) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے پاکستان کے خلاف کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان اور ٹی ٹی پی مابین 2روز قبل مذاکرات ہوئے ‘ ہوسکتا ہے دونوں فریق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں‘نجی ٹی وی کو  انٹرویو میں  ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  افغان طالبان دونوں فریقین کے مابین ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ قبل ازیں پاکستانی طالبان غیر معینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جس کے باعث حملوں کے سلسلہ رکا ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملے میں جلد از جلد کو ئی پیشرفت ہو۔پاکستان  طالبان طویل جنگ بندی پر رضامند ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن