• news

 فیٹف سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کرنے پر حکومت معافی مانگے: شیریں مزاری


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزارینے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو امپورٹڈ حکومت کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگئی لیکن کچھ شرم و حیا ہوتی تو قوم اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی۔ اب قوم سے معافی مانگو کہ آپ، آپکی جماعت اور امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں نے مخالفت کرکے سنگین غلطی کی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرواعتراف کرلیں کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیاقوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا۔ حنا ربانی اب جو باتیں کر رہی ہیں ان کی ضرورت نہیں۔
شیریں مزاری 

ای پیپر-دی نیشن