• news

گرے لسٹ سے نکالنے کی کوششوں میں ن لیگ‘ پیپلزپارٹی نے منفی کردار ادا کیا: شہباز گل


اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کی کوششوں میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے انتہائی منفی کردار ادا کیا۔شہبازگل نے کہا کہ  جب  ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کا وقت آیا تو پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی  حکومت کر بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کی۔تاکہ ان کے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں انہیں ریلیف مل سکے ان کی لوٹ مار اور چوری شدہ دولت ان کے لئے ہمیشہ پاکستان کے مفاد پر مقدم رہیووٹ کو عزت دو کے ڈھکوسلے سے چیری بلوسم کی معراج تک ہر اقدام گواہ ہے کہ ان کا دین ایمان اور حب الوطنی صرف ان کا چوری کیا ہوا مال بچانا ہے شہباز نے مزید کہا کہ  اپنے کرپشن کیسز اور نیب قوانین میں ترامیم کی شرط رکھ دی کہ کریں گے تو ساتھ دیں گے، تاکہ ان کے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں انہیں ریلیف مل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن