• news

خیبرپی کے   جنگلات کی آتشزدگی میں 20 فیصد لوگ ملوث تھے‘ رپورٹ


پشاور (آئی این پی)خیبرپی کے میں جنگلات و میدانی جھاڑیوں کو آگ لگنے کی رپورٹ محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق خیبرپی کے میں 283 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے 70 فیصد سے زائدکی وجوہات معلوم ناہوسکیں جب کہ 20 فیصد سے زائد آگ لگنے کے واقعات میں لوگ ملوث تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں جنگلات کی اکثریت نجی یا قومی تھی وہاں آگ کی مجموعی شرح 60 فیصد سے زائد رہی جب کہ ایک وجہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے تاہم بڑھتا ہوا درجہ حرارت بھی آگ لگنے کی وجہ ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ موسم سرما کی برف تقریباً ایک ماہ پہلے پگھلنا شروع ہوگئی جس سے جنگلات طویل عرصے تک خشک رہے، مارچ 2022 کے لیے قومی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم تھیں۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں 56 ایف آئی آر درج ہیں جن میں 32 نامزد ملزمان ہیں جب کہ 25 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن