• news

جانوروں کے حقوق سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی عالمی سطح پر پذیرائی 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جانوروں کے حقوق سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے فیصلے کی عالمی سطح پر پذیرائی ، کاون ہاتھی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا امریکی عدالتی فیصلے میں تذکرہ کیا گیا،ہائیکورٹ نے جانوروں کے حقوق کے تناظر میں کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کا غیر معمولی فیصلہ دیا تھا چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 20 مئی 2020 کو ہاتھی کو محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کا فیصلہ دیا تھا،اسٹیٹ آف نیو یارک کورٹ آف اپیلز کے 14 جون کے فیصلے میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کا تذکرہ کیا گیا امریکی عدالتی فیصلے میں چیف جسٹس کے فیصلے کا ایک پیراگراف reproduce کیا ہے جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا تھا کہ بلاشبہ جانور بھی حساس وجود رکھتے ہیں ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں ، جانور بھی خوشی غمی کے لمحات محسوس کر سکتے ہیں ، ہر قسم کے جانوروں کے قدرتی طور اپنی اپنی رہنے کی جگہیں ہیں ، جانور کی اپنی ضرورت کے مطابق ان کو ماحول چاہیے ہوتا ہے ، قدرتی ماحول کے برعکس ایک ہاتھی کو دوسرے ہاتھیوں سے الگ کرکے اکیلے کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ قدرتی طور پر جانوروں کے بھی حقوق ہیں اور وہ ان کو ملنے چاہییں جانوروں کا حق ہے کہ وہ اپنی قدرتی ضروریات پوری کرنے والے ماحول میں رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن