نائب صدر وینزویلا نے امریکی پابندیوں کو بھتہ خوری قرار دیدیا
کراکس (شنہوا) وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کو ’’بھتہ خوری کے اقدامات‘‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔ روس کے سینٹ پیٹرز برگ میں 25 ویں بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلسی روڈ ریگز نے کہا کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف 502 یکطرفہ جبر کے اقدامات یا پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پابندیاں ملک کے تیل کے شعبے‘ حکومتی مالیات اور خوراک پر لگائی گئی ہیں‘ مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں وینزویلا کی تیل کی پیداوار میں 87 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے تقریباً 140 ارب امریکی ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔