• news

محا  صرے ، تلاشی کا رروائیاں جاری ، پولیس افسر قتل


سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں ایک پولیس افسر کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ہے ۔ضلع پلوامہ میں پولیس کے سب انسپکٹر کی لاش دھان کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔50   سالہ سب انسپکٹر فاروق احمد میر کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے پامپور سمبورہ میں قتل کیا گیا۔  دوسری جانب  ادھم پور ضلع میں لڑکیوں کے ہائی اسکول اور ایک مندر کے قریب شراب کی دکان کھولنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ ایک طرف بھارتی حکومت منشیات کے خاتمے کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے سکولوں اور مذہبی مقامات کے قریب شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔  ادھر  فلاح عام ٹرسٹ کے تحت قائم سکولوں کی بندش کے کم سے صرف ایک سیکنڈری اسکول کے تقریبا 600  طلباء کا مستقبل مخدوش ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں نویں جماعت کا ایک طالب علم‘ 14  سالہ حذیف احمد‘  انجینئر  بننا چاہتا ہے۔ تاہم‘ اب وہ ایک غیریقینی  مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔  کٹھوعہ ضلع میں ہفتے کو ٹریفک کے ایک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن