• news

ڈائریکٹر ایڈمن پاکستان سپورٹس بورڈ نصراللہ رانا کی لاہورسنٹر آمد

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ایڈمن نصراللہ رانا کے لاہور آنے پر جنرل سیکرٹری معظم خان اور سی ای او پاک لینڈ سپورٹس اکیڈمی طارق منیر نے ان سے خصوصی ملاقات کی جس میں سپورٹس کی بہتری اور آ ئندہ کیلئے لائحہ عمل بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی ۔سیکرٹری معظم خان نے ڈائریکٹر ایڈمن نصراللہ رانا کو بھارت میں جاری 41ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے لکڑی کا انٹرنیشنل لیول کا ویلوڈروم بنانے کی درخواست پر عمل کرنے کی تجویز پر فوری عمل کرنے کی استدعا کی۔ ان کے ہمراہ موسیٰ حسیب،شہزادہ بٹ اور امجد نواز خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن