• news

انگلینڈ کی خاتون بائولر کیتھرین برنٹ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کی باؤلر کیتھرین برنٹ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا  ۔ انہوںنے کہا کہ وائٹ بال کے کھیل کو "ترجیح" دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا "دل کو توڑنے والا انتخاب" کیا ہے۔36 سالہ برنٹ نے 2004 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 14 میچوں میں 51 وکٹیں حاصل کیں۔؎ 2005 میں 42 سال میں پہلی بار انگلینڈ کو ایشز جیتنے میں مدد کی۔انہوںنے کہا کہ پچھلے دو سال کے دوران ریٹائرمنٹ کے خیالات زیادہ سے زیادہ منظر عام پر آئے، اس لیے میں نے جذباتی فیصلہ کرنے کی بجائے بہترفیصلہ کیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میرا مکمل جنون ہے اور اس فارمیٹ سے ریٹائر ہونا واقعی دل کو توڑنے والا انتخاب تھا، لیکن یہ مجھے سفید گیند کی کرکٹ کو ترجیح دینے کی اجازت دیتا ہے۔برنٹ انگلینڈ کی تیسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بائولر کے طور پر ریٹائر ہو گئیں، انہوں نے خواتین کی کرکٹ کی تاریخ میں دسویں طویل ترین ٹیسٹ کیریئر کا لطف اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن