ٹور ڈی پاکستان سائیکلنگ ریس خنجراب ٹاپ پر اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹور ڈی پاکستان سائیکلنگ ریس گلگت سے شروع ہوکر خنجراب ٹاپ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ٹور ڈی پاکستان سائیکلنگ میں 35 لوگوں نے حصہ لیا، جس کا مقصد پاکستان کے سیاحتی علاقوں کو فروغ دینا تھا۔اختتامی تقریب خنجراب بارڈر کے قریب نواحی گائوں سوست میں منعقد ہوئی، جہاں سب کو شیلڈز اور ثقافتی ٹوپی پہنائی گئی۔شرکا کا کہنا تھا کہ آئندہ سال اس سے زیادہ سائیکلسٹ خنجراب ٹور میں شرکت کرینگے۔ تاکہ ان علاقوں میں ٹورازم کو مزید فروغ ملے۔ٹور ڈی پاکستان سائیکلنگ میں بنگلہ دیش، امریکہ، انگلینڈ اور دیگر بیرونی ممالک میں مقم پاکستانی شہری شامل تھے۔۔خنجراب ٹاپ پہنچنے پر بارڈر سکیورٹی فورسز کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سیاحوں نے ان کا استقبال کیا، سائیکلسٹ کے ممبران نے خنجراب ٹاپ میں موجود دْنیا کے بلند ترین اے ٹی ایم سے کیش ڈرا کرکے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔