• news

انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے  مل جل کر کام کرنا ہوگا: شان 

لاہور (کلچرل رپورٹر) سینئر  اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا،اگر ہمیں حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے۔ ماضی میں بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمائے کو برباد کیا گیا۔جب تک فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ سر جوڑ کر ایک متفقہ جامع حکمت عملی نہیں بنائیں گے۔ ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرے لیکن یہ بھی اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم اپنا اتحاد بنا کر دکھائیں اور پھر ایک پلیٹ فارم سے حکومت کے سامنے مطالبہ اپنی پالیسی رکھی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن