• news

سی پی ایل :ڈیرن سیمی سینٹ لوشیا  کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو سی پی ایل کے 2022 ء ایڈیشن کیلئے سینٹ لوشیا کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے اینڈی فلاور کی جگہ عہدہ سنبھالا۔2013 میں لیگ کے پہلے ایڈیشن سے ٹیم کیساتھ رہنے والے سیمی نے گزشتہ سال کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا انہیں 2021 کے سیزن کیلئے فرنچائز کا ٹی ٹونٹی کرکٹ کنسلٹنٹ اور برانڈ ایمبیسیڈر" مقرر کیا گیا۔ اور بیک روم کے عملے کے حصے کے طور پر فلاور کیساتھ کام کیا۔سیمی نے کہاکہ سینٹ لوشیا میرا گھر ہے اور ہمیشہ رہے گا، یہ ہمیشہ میرے کھیل کے دنوں کے بعد فرنچائز کی قیادت کرنے کے منصوبے کا حصہ تھا۔اب وقت آگیا ہے میں اس حیرت انگیز فرنچائز کیساتھ اگلا باب شروع کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا کیونکہ ہم اپنا پہلا سی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کردار کیلئے مجھ پر دکھائے گئے اعتماد کیلئے کنگز فرنچائز کے مالکان کا بہت شکریہ۔

ای پیپر-دی نیشن