• news

حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی  درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا درآمدی چینی 110روپے فی کلو میں پڑیگی ، مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن