سیوریج نظام کی بہتری کیلئے عوام کوڑا کرکٹ مقررہ پوائنٹس پر ہی پھینکیں:میاں احسن منشا
فیروزوالہ(نامہ نگار) فیروز والہ یونٹ کے چیف آفیسر میاں محمد احسن منشا نے کہا کہ علاقہ کے عوام کو چاہیے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے میونسپل کارپوریشن یونٹ کے مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی پھینکیں۔ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے سیوریج کا نظام متاثر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نکاسی کا عمل رک جاتا ہے۔ عوام کے ساتھ ہی اس عمل کو بہتر طریقے سے ورک کر کے اربن ایریا میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔