باغبان پورہ: لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ،راہگیرنوجوان ہلاک
لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان قربان کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم شان بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان قربان کی ہلاکت کے واقعہ پرپولیس نے مرکزی ملزم شان بٹ کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شان بٹ، بلال بٹ اور حمزہ بٹ نے سمیع اللہ اور غلام محمد پر فائرنگ کی تھی اورفائرنگ کی زد میں آکر راہگیر قربان جاںبحق جبکہ سمیع اللہ اور غلام محمد زخمی ہوگئے تھے۔ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔