مستنصر گوندل کی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات،علاقائی مسائل بتائے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نائب صدر پنجاب مسلم لیگ(ن)مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ کی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات۔علاقہ بارے مسائل کے متعلق آگاہ کیا۔حمزہ شہبا ز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ہمیشہ تعمیر وترقی کی سیاست کی ہے،قومی ترقی کے لئے مسلم لیگ (ن)اپنا فعال کردار ادا کرے گی،معاشی مضبوطی کے لئے قوم حکومت کا ساتھ دے،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھی یہ مشکلات تحریک انصاف کی پیدا کر دہ ہیں معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کابینہ کے ساتھ ملکر معاشی حالات کو بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے اورملک معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے قوم ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر شعبے کا برا حال ہے سابقہ حکومت کی ناہلی ونالائقی کی وجہ سے یہ حالات ہیں۔مسلم لیگ (ن)خدمت کے جذبے سے اقتدار میں آئی ۔