• news

 غریب خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ حاصل کریں:شازیہ مری 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے لوگ مالی امداد حاصل کرنے کے لئے اپنے خاندان کا  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کروائیں غربت کے خاتمے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مدد گار ثابت ہو رہا ہے غریب خاندان خود کو رجسٹرڈ کرواکر اس سے فائدہ حاصل کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو ، نائب صدر رانا حنیف ، سینئر نائب صدر وزیر آباد سرفراز احمد ساہی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی کوششوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سالانہ امدادی رقم تین ارب سے بڑھا کر ساڑھے چار ارب کر دی گئی ہے جس سے مزید لاکھوں افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی فائدہ حاصل کر سکیں جبکہ پہلے سے موجود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشرز کی امدادی رقم میں بھی دو ہزار روپے  ماہانہ اضافہ کر دیا گیا ہے  جبکہ مزید دو ہزار روپے ماہانہ پٹرول سبسڈی کی مد میں بھی دیے جائینگے اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن