ٹی ٹونٹی بلاسٹ : شان مسعود کی ڈربی شائر نے برمنگھم بیئرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ نے شان مسعود کی ٹیم ڈربی شائر نے برمنگھم بیئرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ برمنگھم بیئرز نے 7وکٹوں پر 159رنز بنائے ۔ سیم ہین نے 73ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی ۔ سیم کونرز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ڈربی شائر نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا۔ کپتان شان مسعود نے 45رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وائن میڈسین نے 55رنز بنائے ۔