• news

جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمرکرکٹر نے شاہد آفریدی ‘بابر اعظم سے مدد مانگ لی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمر کرکٹر منیب الباری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی سے کچھ خفا خفا سے ہیں۔ منیب الباری نے بتایا کہ کچھ وقت پہلے میری ایک سٹوری  بنی تھی اور وہ بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، اس سٹوری پر بابر اعظم اور شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کی تھی اس وقت میں بہت خوش ہوا تھا۔منیب کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہا تھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد دونوں کھلاڑی مجھ سے آکر ملیں گے،میں نے دونوں کھلاڑیوں کا بہت انتظار کیا لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا نہ ہی وہ مجھ سے آکر ملے جس پر میں بہت مایوس ہوا ۔ میری اپیل ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی اور شاہنواز مجھ سے ملیں اگر نہیں مل سکتے تو مجھ سے فون پر رابطہ کریں اور مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ میں ان سے مل کر انھیں اپنا کرکٹ کا شوق دکھاسکوں ۔تاکہ میرا شوق آگے بڑھے اور مجھے اچھی اکیڈمی میں ایڈمیشن کروایا جائے اور میں  پاکستان کیلئے کھیل سکوں۔

ای پیپر-دی نیشن