• news

وزیراعلیٰ کی مصروفیات‘ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ ری شیڈول‘ آج پیش کیا جائیگا 


 کوئٹہ (آئی ا ین پی ) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ، وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بجٹ اجلاس ری شیڈول کرنے کے لئے قائم مقام گورنرکومراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ آج ہونے والا بجٹ اجلاس اب آج  پیش ہوگا۔ سرکاری حکام نے حکمران جماعت بی اے پی کی کونسل مصروفیات کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ قرار دیا ہے۔  بلوچستان  کے  آئندہ مالی سال کے  585 ارب روپے سے زائد کے  بجٹ  میں سرکاری ملازمین، پنشنرز کے لئے وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔  ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد جاری اسکیموں کیلیے مختص کیا جائے گا، بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے بھی خصوصی گرانٹ رکھی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن