• news

30لاکھ افغانوں کے میز بان ، عالمی برادری مسا ئل حل کرنے میں ساتھ دے: پاکستان


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)تر جما ن دفتر خا رجہ عاصم افتخا ر نے پنا ہ گز ینو ں کے عالمی دن پر بیا ن میں کہا ہے کہ پاکستان چار دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان شہر یوں کی میزبانی کررہا ہے جبکہ 4 لاکھ روہنگیا باشندوں نے بھی پاکستان میں پناہ حاصل کی ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں میں ساتھ دیں۔ بیان میں کہا گہا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کے عالمی دن کی یاد میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے دنیا بھر میں نئے حالات ابھر رہے ہیں بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، افغانستان کے استحکام اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا اہم ہے تاکہ مستقبل میں مہاجرین کے ملک سے انخلاء کے امکان کو روکا جاسکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن