• news

توانائی : پاکستان ، ایران کے درمیان بڑھانے پر اتفاق 


اسلام آباد+  تہران (نامہ نگار ‘آئی این پی‘ این این آئی ) پاکستان اور ایران  کے درمیان  توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ون آن ون  ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا فروغ تھا۔ اس موقع پرایران سے گوادر تک بجلی کی فراہمی کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو سراہتے ہوئے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بجلی کی درآمد کے منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن