دہلیز پر احتجاج کر نیوالوں سے بے حسی ، ایسے شخص کی کال پر عوام بھی لا تعلق رہیں گے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کی اپنی دہلیز پر ضرورت مند احتجاج کر رہے ہوں‘ وہ صوبے کا حکمران بھی ہے۔ وہ شخص ان کی مدد کر سکتا ہو مگر بے حسی اور لاتعقی کا مظاہرہ کرے‘ ایسے شخص کی ہر کال پر عوام بھی اسی طرح لاتعلق رہیں گے جیسے دھرنا اور کل کے احتجاج پر رہے۔