• news

قوم نے عمران خان کی احتجاجی کال کو مستر د کردی:رئوف نواب

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) قوم کو تقسیم کرنے کا عمران خان کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا، قوم نے عمران خان کی احتجاجی کال کو مستر د کردی، بڑے بڑے شہروں میں بھی لوگ ہزاروں کی بجائے سینکڑوں کی تعداد میں نکلے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع قصورکے انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن و صدرپی پی 182رئوف نواب چوہدری،سٹی صدر کوٹ رادھاکشن ناصر اقبال غوری اور سینئر نائب صدر پی پی 182و ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری اکرم خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت ساڑھے تین سالوں کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدوں کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہے جس کو مسلم لیگی قیادت دو ماہ کے اندر اندر سنبھالا دے کر بہتری کی جانب گامزن کردے گی۔

ای پیپر-دی نیشن