پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکومتی نا اہلی کا ثبوت ہے: ماجد منظور کاہلوں
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں تیسری بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تجربہ کار پی ڈی ایم حکومت کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ جبکہ مہنگی بجلی و گیس نے کاروبار ی سرگرمیاں مانند کردی ہیں جس سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پر گئے ہیں، اپنے ایک بیان میں ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ حکومت فوری سادگی پالیسی اپنائے امپورٹڈ تمام اشیاء بند کر کے ملکی پیداوار پر زور دے کر سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ پی ٹی آئی کے دور کی معاشی پالیسیاں اپنائے تاکہ ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے۔