کاروباری اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنائینگے: سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس توانائی بچاؤ پروگرام کے تحت نئے کاروباری اوقات کار بارے حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری اور تاجر برادری دکانیں،مارکیٹس،کاروباری مراکز،شاپنگ مالز اور متعلقہ ادارے حکومتی اوقات کار کی پابندی کریں۔سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بجلی بچت ایس او پیز لاگو کرنے میں ضلعی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔