لاہور میں پانچ ماہ کے دوران 170شہری قتل
لاہور(نامہ نگار) لاہور میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران 170 شہریوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی رپوٹ کے مطابق اس عرصے میں قتل کی سب سے زیادہ وارداتیں کینٹ کے علاقے میں ہوئیں، جن کی تعداد 41 ہے۔گزشتہ 5 ماہ میں سٹی ڈویژن میں 34 افراد، صدر ڈویژن میں 34 ا،ماڈل ٹائون ڈویژن میں 36 افراد، اقبال ٹائون ڈویژن میں 13 افراد جبکہ سول لائن ڈویژن میں 12 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ قتل وغارت گری کی ان وارداتوں پر متعلقہ تھانوں کی پولیس تاحال50 فیصد واداتوں کے چالان بھی مکمل نہیں کرسکی جبکہ 5 ماہ کے دوران شہر میں 170 افراد کے قتل کی بڑی وجہ عدم برداشت اور معمولی تنازعات بتائے گئے ہیں۔