فیروزوالہ: کھاد کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی،47لاکھ روپے کی کھاد برآمد
فیروزوالہ (نامہ نگار)ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب علی ارشد راناکی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت (توسیع) تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹرراناقربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ لاہورروڈ کی آبادی بھٹیاں والا(منڈھیالی )میں چھاپہ مارکرجعلی کھاد تیارکرنے والی فیکٹری پکڑلی۔فیکٹری مالک فرار،جعلی کھاد تیارکرنے والے انجینئراورٹھیکیدارسمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ان کے قبضہ سے 500بوریاں جعلی کھاد کی تیارشدہ ،47لاکھ روپے مالیت کی ادویات اورکھاد تیارکرنے والے کیمیکل ،مشینری اوردیگرسامان قبضہ میں لے لیاگیا،فیکٹری کوسیل کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پراورایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب علی ارشد رانا کی نگرانی میںصوبہ بھرمیں جعلی کھاد کی روک تھام اورمہنگے داموں کھاد بیچنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ اس ضمن میںاسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت (توسیع) تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹرراناقربان علی خان نے اطلاع ملنے پر انہوں نے پولیس کی ٹیم اور زراعت آفیسرکوٹ عبدالمالک شعیب حیدربخاری ،اسسٹنٹ آفیسر امین انجم اوردیگر عملہ کے ہمراہ بھٹیاں والا میں چھاپہ ماراین پی جعلی کھاد تیارکرنے والی فیکٹری پکڑ لی ۔چھ افراد شہزاد یوسف ،محمدریاست ،ٹھیکیدارفیاض ،ذاکرحسین ،عامر وسیم اورناصرمحمود کوحراست میں لے کران کے قبضہ سے تیارشدہ کھاد کی 500بوریاں اورجعلی کھاد تیارکرنے والے آلات ،مشینر ی قبضہ میں لے لی ۔ ملزمان کوپولیس کے حوالے کردیاگیا۔فیکٹری ایریاپولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت (توسیع) تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹرراناقربان علی خان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا محکمہ زراعت نے پکڑی جانے والی فیکٹری اورسیل کردیاانہوں نے مزید بتایاکہ تحصیل بھرمیں کھادکی جعلی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔