ہائبرڈ الیکٹرانک گاڑیوں کا استعمال ، درآمدی بل 50 فیصد کم ہوسکتا ہے ، سی ای او انڈس موٹر کمپنی
اسلام آباد (اے پی پی)ہائبرڈ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے ملک کے درآمدی بل میں50 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ الیکٹرک موٹرز ’’میک ان پاکستان‘‘کے نظریہ کے تحت اقدامات کررہی ہے اور اندرون ملک ہائبرڈ الیکٹرک کاروں کی تیاری پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں گاڑیاں تیارکرنے والا35 واں بڑا ملک اور آٹو موبائلزکی صنعت ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل ہے۔جس کا ملکی جی ڈی پی سے حصہ 2 سے 3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کمپنی اپنی پیداواری صلاحتیوں سے استفادہ کرتے ہوئے 90 ہزار گاڑیاں تیار کرے گی ۔