• news

انٹربنک میںڈالر 1.52روپے  مہنگا سونا 100 روپے تولہ سستا


کراچی (این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 211.48 اور اوپن مارکیٹ میں 215 روپے تک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو انٹربنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.52 روپے کے اضافے سے 211.48 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کے اضافے سے 215.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 150 روپے ہو گئی اسی طرح 86 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 157 روپے پر آگئی۔

ای پیپر-دی نیشن