روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، ایک دن میں جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے ‘سٹیٹ بنک
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سٹیٹ بینک اف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک جمع ہونے والی رقم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔