پٹرول عالمی قیمتوں کی وجہ سے مہنگا ، آئی ایم ایف کیساتھ آج بھی مذاکرات، پیشرفت ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں‘ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلا بجٹ ہے جس میں امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج رات کو ہو گا‘ مذاکرات میں پیشرفت ہو گی۔ کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا دنیا میں تمام ممالک 2، 3 پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔