• news

قا نون کی دھجیاں اڑانے پر عمران کو جیل ہونی چا ہیے: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ جیل میں عمران صاحب آپ اور چئیرمن نیب کو ہونا چاہئے جو پونے چار سال قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ دو جھنڈے رکھ کر عمران صاحب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں، آپ کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں۔ چار سال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور وزیراعظم کی کرسی استعمال کرکے بھی عمران صاحب اپنے الزامات ثابت نہ کرسکے۔ ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم کی یاد آگئی ہے۔ عمران صاحب چار سال نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرکے بھی آپ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ پونے چار سال جعلی احتساب کا بیانیہ چلاتے رہے جو ناکام ہوگئے۔ سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہ کر سکے، تمام طاقت اور اختیار کو استعمال کر کے مریم نواز پہ جھوٹے مقدمات بنائے جنہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا۔ عمران صاحب کی چیخیں صرف اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کے لئے نکل رہی ہیں۔ نیب ترمیم سے موجودہ کیسز پہ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شہباز شریف آج بھی جھوٹے الزامات کے باوجود پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ عمران صاحب جھوٹے‘ منافق‘ فتنہ ہیں اور ہر بات پہ عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن