• news

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت ہوگا


اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج تین بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف‘ ڈی جی آئی ایس آئی‘  ڈی جی ایم او‘ ڈی جی ایم آئی‘ پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کے ایشوز زیرغور آئیںگے اور کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بھی بریف کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن