اسلام کے نفاذ کی قولی وعملی جدوجہد ہمارا بنیادی ہدف ہے:سیدکفیل بخاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام کی نشا ثانیہ ہوکررہے گی اور امریکی واستعماری قوتیں آخرکار دم توڑ جائیں گی۔ وہ مرکز احرارمرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی میں مجلس احراراسلام پاکستان کی نئی منتخب قیادت کے اعزاز میں ضلعی تنظیم کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر محمد عمرفاروق احرار، سیدعطاء المنان بخاری، ملک محمد یوسف، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، چودھری ظفراقبال ایڈوکیٹ ڈاکٹر محمد آصف، شیخ عبدالغنی، محمد قاسم چیمہ، حافظ اسامہ عزیر، مولانا محمد سرفرازمعاویہ، مولانا محمد اکمل ودیگرکے علاوہ علاقائی ومقامی احرارکارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کی قولی وعملی جدوجہد ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ جبکہ کفریہ نظام دنیا میں چکنا چور ہورہے ہیں ۔ اس لئے اسلام کا حقیقی پیغام دنیا تک پہنچانااور فرقہ واریت اور طبقہ واریت کی نفی کرنا ہی ہماری پالیسی ہے۔ مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ توہین رسالت کا حق مانگنے والی حکومتیں اور قوتیں دنیا میں بدامنی کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے دور میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر چناب نگر سمیت کہیں بھی عمل درآمد نہیں ہورہا۔