ضمنی انتخابات میں عوام ضمیر فروشوں کو مسترد کردیگی:اعجاز چوہدری
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاہے کہ لاہور پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے جس کے عوام کی عمران خان سے وابستگی مثالی ہے لاہورکے ضمنی انتخابات میں عوام ضمیر فروشوں اور مفاد پرستوں کو مسترد کردے گی اور جیت پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی۔ لاہورکی عوام نے 2018ء کے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا مگر مفاد پرست رکن اسمبلی نے وفاداری تبدیل کر کے قیادت کی کمر میں چھرا گھونپا جس کی نااہلی کے باعث ہونیوالے ضمنی انتخابات میں عوام دوبارہ پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی اور پارٹی کے تمام نامزد امیدوار شاندار فتح سے سرفراز ہوں گے۔ موجودہ امپورٹڈ حکومت ملک سے مہنگائی اور بے رو زگارپر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاجی ریلیاں نکالنے کا مقصد پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ امپوٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ مو جودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب کے گھر کا چولہا بند ہو گیا ہے ملک میں مہنگائی کی خوفناک صورتحال سے شہری سراپا احتجاج ہیں مہنگائی سے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔