فواد چوہدری بتائیںکبھی آٹا کوئی چیز پیسوں سے خریدی:عبدالرزق بٹ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں و سابق کونسلرز عبدالرزق بٹ ،صاحبداد چدھڑ، رفاقت عل پپو آرائیں اور خادم حسین انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا مگر انہوںنے نہ اپنے کپڑے بیچے اور نہ آٹا سستا کیا ان رہنمائوں نے کہا کہ فواد چوہدری کیا آپ نے کبھی آٹا یا کوئی اور چیز اپنے پیسوں سے خریدی ہے جس کا آپ کو پتا ہو کہ کونسی چیز کتنی سستی ہوئی ہے ۔گھی کی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی آئی اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 490 روپے میں فروخت ہو رہا ہے یہ موجودہ حکومت کا اس مہنگائی کے دور میں سنہری کارنامہ ہے کسی پر تنقید کرنے سے پہلے منہ سے نکلنے والی بات کی وضاحت کر لینی چاہیئے فواد چوہدری کو الزامات لگانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں جب یہ اقتدار میں تھا تو پچھلی حکومت کو کوستا رہا اور اب جب اقتدار میں نہیں ہے اب یہ موجودہ حکومت کو کوس رہا ہے اس کی ساری زندگی اسی طرح جھوٹ بولنے میں گزر جائے گی اب اقتدار کا خواب دیکھنا کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔