پاکستان میں امن و استحکام کا سہرا ہماری افواج کے سر ہے:زاہد الراشدی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وطن عزیز کا استحکام آئین کی بالادستی و نفاذ اور قومی خود مختاری کو اختیار کرنے میں ہے، مولانا علامہ زاہد الراشدی جامع مسجد فاروقیہ محلہ فیصل آباد گلی نمبر14 میں پیغام پاکستان سیمینار زیر سرپرستی مولانا حافظ محمد ابراہیم خلیل نے کی،سیمینار سے خطاب میں مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان اور استحکام کا سہرا ہماری مسلح افواج کے سر ہے۔ اس سلسلے میں خاص طور پر پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ارضِ وطن کی حفاظت کا فریضہ ادا کیا۔ پاک فوج نے نہ صرف ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کا سامنا کیا بلکہ ملک کے باہر موجود ایسے عناصر کی ریشہ دوانیوں کا بھی مقابلہ کیا جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے در پے تھے،استحکام پاکستان کیلئے بیرونی مداخلت کے خاتمہ کے ساتھ فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے متفقہ فتویٰ اور ضابطہ اخلاق پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔، ہر قسم کی انتہا پسندی، فرقہ وارانہ فسادات و دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، علماء کرام نے ہر سطح بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے احسن کردار ادا کیا۔