• news

مون سون میں صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے:گیپکوچیف

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے تاہم لائنوں پر کام کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی اورصارفین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن احتیاطی تدابیراختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں آپریشن مینجرز کے ساتھ موسم برسات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ گیپکو اس مشکل وقت میں بھی صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے جو کہ اس کے جفا کش سٹاف اور محنتی افسران کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لائنوں پر کام کے دوران لائن سٹاف سیفٹی فرسٹ کے اصول کو اپنے ہاتھ سے مت چھوڑیں نیزتمام ایس ڈی او ز سائٹ پرکام کے دوران فیلڈسٹاف کی نگرانی اور ٹی اینڈپی کے بغیر کام کرنیو الوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن