• news

سرکاری یونیورسٹی گوجرانوالہ کے طلباء و طالبات کا حق ہے: عبدالرؤف مغلQ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ 21جون مسلم لیگ  ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرؤف   مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ سرکاری یونیورسٹی گوجرانوالہ کے طلباء و طالبات کا حق ہے منتخب اراکین اسمبلی یہ حق ان کو دلانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کے خواب کو جلدتعبیر دینے کا وعدہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں اور شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹی کے بارے میں سابقہ حکومت نے بہت دعوے کیے جاتے رہے لیکن گوجرانوالہ کو کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں ملا اور پی ٹی آئی کے دعوے صرف جھوٹے وعدوں تک ہی محدود رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قوم تعلیمی میدان میں ترقی کی بغیر خوشحالی اور ترقی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتی اس لیے پاکستانی طلبہ و طالبات کو اپنے اندرعلم کے حصول کی جستجو اور لگن پیدا کرنی ہوگی ا ور اقوام عالم میں پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لئے نئے نئے علوم پر دسترس حاصل کرنا ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن