گوجرہ: اوباش کی بچے، سمبڑیال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ دیا گیا
گوجرہ + سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت) گوجرہ میں اوباش نوجوان نے بچے سے زیا دتی کر ڈالی جبکہ سمبڑیال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے نواحی چک نمبر 348 ج ب مقبول پور کے رہائشی کا 13 سالہ بیٹا اپنے ڈیرہ چک ہذا سے واپس گھر آ رہا تھا کہ اسے راستہ سے گاؤں کادرزی اعجاز علی ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا بچے کے شور پر گاؤں کے بعض افراد موقع پر آگئے تو ملزم موقع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔ ادھر سمبڑیال کے محلہ الیوالی کی رہائشی خاتون سے محلہ ہی کے رہائشی نوجوان زین علی نے زبردستی زیادتی کرڈالی، تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔