کراچی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا
کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں جن میں کھارادر، لیاری، نیا آباد، کیماڑی، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائد آباد، قیوم آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ نیو کراچی، نارتھ ناظم، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33 میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے رہائشیوں کا برا حال ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ پورا دن تو بجلی ہوتی نہیں، آدھی رات کو بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، اوسطا 350 سے 400 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی خریداری میں دشواری اور ایندھن کی فراہمی میں کمی سے بھی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پر منحصر ہے۔