• news

 مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ کی  نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ کی نماز جنازہ آج دوپہر تین بجے سید پور روڈ نزد کالی ٹینکی نزد اوزن سکول کے قریب ادا کی جائے گی۔ بعدازاں شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان سویٹ ہوم ایچ نائن فور میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ اسلام آباد کے قبرستان میں تدفین کی جائیگی۔ مسعود خواجہ پیر کے روز راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن