سعودی حکومت پرانی عمارتیں گر اکر علاقے کو خوبصورت بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا، پاکستانی قونصل خانہ بھی شامل
جدہ (امیر محمد خان سے) جدہ اور مکہ المکرمہ کچھ شہروں میں حکومت سعودی عرب پرانی عمارتوں کا انہدام کرکے علاقے کو خوبصورت بنانے کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے، انہدام کئے جانے والے علاقوں میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کی ایک پرانی اور بوسیدہ عمارت بھی شامل ہے۔ اطلاع کے متعلق سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور، اور قونصل جنرل خالد مجید کی انتھک محنت کے بعد سعودی حکومت کے متعلقہ ذمہ داران نے دوسال تک عمارت کو منہدہم نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے ، اس دوران پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ کی جانب سے پاکستان میں وزارت خارجہ کو نئی عمارت کیلئے ماہر کنسلٹنٹس کا چنائو کرکے پاکستان میں حکومت کے متعلقہ اداروںکو بھیجا ہے ۔پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت کیلئے قونصلیٹ کے پاس ایک وسیع اور عریض زمین موجود ہے۔
جہاںعمارت کی تعمیر ہوگی۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے فوری اقدام کرے جہاں سے دیگر معاملات کے علاوہ روزآنہ تقریبا ایک ہزار پاکستانی قونصلر خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔