یورپی یونین کا اناج کی برآمد کے لیے یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ
برسلز (اے پی پی)یورپی یونین نیاناج کی برآمد کے لیے یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعدمیڈیا کو بتایا کہ یوکرین بحران کے باعث دنیا میں بھوک کے حوالے سے سنگین نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے روس کی جانب سے اس صورتحال کو یورپی یونین کی پابندیوں کا نتیجہ قرار دینے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔اجلاس میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد اور ہر رکن ریاست کی جانب سے دی جانے والی امداد کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے اور تمام رکن ممالک ان کوششوں میں شامل ہیں۔